پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

تبدیلی سرکار کا بینڈ بج گیا ، وزیراعظم عمران خان کا جلسہ “پٹواری ” کرائیں گے

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

میانوالی(نیوزڈیسک)تبدیلی سرکار کا بینڈ بج گیا ، وزیراعظم عمران خان کا جلسہ “پٹواری ” کرائیں گے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی’’ نیو نیوز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا میانوالی کا جلسہ ’’پٹواری‘‘ کرائیں گے،

ڈپٹی کمشنر میانوالی نے ضلعی انتظامیہ کو جلسہ کے انتظامات کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے،وزیراعظم عمران خان 27جنوری بروز اتوار کو میانوالی پہنچیں گے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میانوالی نے ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے انتظامات کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے ۔ہدایات کے مطابق جلسے میں وی وی آئی پیز کی آمد کے لئے ہیلی پیڈ کی تیاری کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں جبکہ ڈی پی او کو فول پروف انتظامات کا ذمہ دار ٹھہرایاگیا ہے ۔جلسے کے لئے بلٹ پروف روسٹرم اور سٹیج کے گرد خاردار تاریں بچھانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ ایڈیشنل کمشنر ایئرپورٹ پر وی وی آئی پیز کااستقبال کریں گے،جلسے میں آنے والے مہمانوں کے لئے ریسٹ ہاؤس اور ہوٹل میں انتظامات کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں وی وی آئی پیز کے لئے پانچ سو صوفے، پندرہ ہزار آرام دہ کرسیاں بھی لگائی جائیں گی،6500 واٹ کے پانچ جنریٹر بمعہ فیول رکھے جائیں گے، وی وی آئی پیز کے لئے موبائل ٹوائلٹس کا بھی انتظا م ہوگا،جلسے کے لئے سرکاری ملازمین کی حاضری کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…