پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان دنیا کے بہترین لیڈر قرار!امریکہ نے اعتراف کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بہترین لیڈر قرار دیدیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور مریکا کے درمیان برف پگھل رہی ہے۔انہوں نے واشنگٹن اور پاکستان میں بہتر تعلقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں 2 ہی بڑے لیڈر ہیں ایک عمران خان اور دوسرے ڈونلڈ ٹرمپ۔ سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے انکشاف کیا کہ امریکی انتظامیہ اس وقت پاکستان میں دلچسپی نہیں لے رہی۔ انکا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے امریکی انتظامیہ میں بہت کم لوگ پاکستان کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔بات عمران خان کی نہیں بلکہ پریشان کن بات یہ ہے کہ بہت کم لوگ پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت‘روس اور چائنہ کیساتھ بھی بات چیت میں مصروف ہے۔امریکا بات چیت کے ذریعے باہمی معاملات حل کرنے کا خواہش مند ہے۔ امریکا کا صرف اور صرف ایک مفاد ہے کہ ہر ملک ترقی کرے۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں پاکستان میں سفیرتھا تودہشتگردی سب سے بڑا مسئلہ تھا‘2000 میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے کام کیا۔تعلیم کے فروغ کیلئے اور 2012میں صحت کی بہتری کیلئے کام کیا۔سیاسی معاملات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے معاملات بہتر نہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی بہتری کے لیے بہت زیادہ رقم دی مگر رقم کا استعمال ٹھیک طریقے سے نہیں کیا گیا۔پاکستان کو امریکی فنڈز اچھے طریقے سے استعمال کرنے چاہیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کیساتھ ہمیں معاملات اچھے رکھنے پڑتے ہیں۔پاکستانی شہر کراچی اور انڈین شہر ممبئی ہمارے لیے معاشی حب ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…