جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

تاریخ پہ تاریخ۔۔۔تاریخ پہ تاریخ 3سال ہو گئے عمران خان کا خیبر پختونخوا میں شروع کیا گیا 356ڈیم منصوبہ مکمل نہ ہوسکا، عوام کو امید دلا کر اب کون سا نیا لولی پاپ دیدیا گیا؟

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے 356ڈیم منصوبے میں سے 24پن بجلی گھر منصوبے ڈراپ۔ 265چھوٹے پن بجلی گھر منصوبے مکمل تو کرلئے گئے تاہم مقامی افراد کے حوالے نہ کئے جاسکے۔سی ای او پیڈو کے مطابق 67بجلی گھروں کو جون تک مکمل کرلیا جائیگا۔

265چھوٹے پن بجلی گھر منصوبے مکمل تو کرلئے گئے تاہم مقامی افراد کے حوالے نہ کئے جاسکے جبکہ منصوبے کی تکمیل کی تیسری ڈیڈلائن دے دی گئی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سی ای او پیڈو زین اللہ شاہ کہتے ہیں کہ چھوٹے پن بجلی گھر منصوبہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث بروقت مکمل نہ کرسکے باقی رہ جانے والے 67بجلی گھروں کو جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2200کلو واٹ کے 24 چھوٹے پن بجلی گھر منصوبے جگہ کا تعین نہ ہونے پر ختم کردیئے گئے ہیں۔ ختم کئے گئے 11بجلی گھر تورغر‘ 7مانسہرہ‘ 4بونیر جبکہ 2لوئر دیر میں لگائے جانے تھے۔ 24پن بجلی گھروں پر لاگت کا تخمینہ 30کروڑ روپے تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے 356 ڈیموں کی تاریخ تکمیل مارچ 2016 تھی تاہم منصوبہ رواں سال جون میں مکمل کرنے کی نئی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ دستاویز کے مطابق356 میں سے 265چھوٹے پن بجلی گھر منصوبے مکمل کرلئے گئے تاہم ان کو مقامی افراد کے حوالے نہیں کیا جاسکا ہے۔دوسری جانب پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زین اللہ شاہ نے بتایا کہ 356منی مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ قانونی پیچیدگیوں کے باعث بروقت مکمل نہ کئے جاسکے۔ منصوبے کے بیشتر بجلی گھر تعمیر کرلئے گئے ہیں اور باقی ماندہ 67بجلی گھروں کو رواں سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…