اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’’نواز شریف چلا گیا ، اب زرداری جیل جانے والا ہے ‘‘ حکومت خوفزدہ ہے اور نہ بلیک میل ہو گی،فواد چودھری کا دبنگ اعلان

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایک چلا گیا جبکہ دوسرا بھی جیل جانے والا ہے، حکومت خوفزدہ ہے اور نہ بلیک میل ہو گی، مستحکم سیاست کی بنیاد رکھ دی، عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ پہلے حکمرانوں کو پاکستان سے دلچسپی نہیں تھی، ان کا مقصد صرف اپنی تجوریاں بھرنا تھا۔

ہم پاکستان کے میگا ایونٹ کا کیلنڈر لا رہے ہیں جبکہ دنیا کے 66 ملک کے لئے ویزے کو ختم کر رہے ہیں تا کہ سیاحت کو فروغ مل سکے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں، نواز شریف اور آصف زرداری سیاسی طور پر ختم ہو چکے ہیں، نوازشریف اور آصف زرداری نے اپنی سیاسی قبرخود کھودی ہے۔ دونوں نے پارلیمان کے اندر اور باہر سیاسی دباؤ ڈالا لیکن وزیراعظم عمران خان این آر او پر یقین نہیں رکھتے، ایک جیل چلا گیا جبکہ دوسرا بھی جانے والا ہے پھر خوب گزرے گی۔انھوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں ٹرائل بند جیلوں میں سیاسی ہوتے تھے لیکن ان کا ٹرائل ایسا ہو رہا ہے کہ نوازشریف 22 دن کے لیے لندن چلے گئے جب کہ شہباز شریف کاغذوں میں قید میں ہے اور وہ جب چاہتے ہیں اپنے گھر میں اجلاس بلالیتے ہیں، ملاقاتیں کرلیتے ہیں حالانکہ وہ نیب کے ملزم ہیں اور اب نیب کو پیش ہونے کا کہہ رہے ہیں ہم نے ایسا ٹرائل کبھی نہیں دیکھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا ویژن صرف سیاسی نہیں بلکہ سماجی ہے، مدینہ کی ریاست بنانے کی بات کا مطلب برداشت ، انصاف اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہے، پاکستان کو اب کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں وزیراعظم نے مستحکم سیاسی حکومت کی بنیاد رکھی اب 23 جنوری کو منی بجٹ میں مستحکم معاشی اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ اب اصل بجٹ آ رہا ہے۔

نئے منی بجٹ میں معاشی استحکام لائیں گے۔ عوام صبر کریں اور پاکستان کی لیڈرشپ پر بھروسہ کریں حالات بہتر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں سندھ اپنے وزارت کے معاملے کے سلسلے میں جا رہا ہوں، صوبہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے وہاں جانے پر کیسے پابندی لگائی جا سکتی ہے؟ سیاسی دوستو ں سے ملنے پر پابندی نہیں ہے۔اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے درخواست کی کہ وہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن سے دوستی کر لیں، وہ آپ کا دوست اور اچھا انسان ہے۔پاک امریکا تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ کیمرون منٹر کو ریٹائر ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے پاکستان اورامریکا کے تعلقات بہتر ہیں شایدکیمرون خودکافی عرصے سے و اشنگٹن نہیں گئے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…