گوادر(آئی این پی ) گوادر میں دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری تعمیر ہوگی، آئل ریفائنری کی تعمیر پر دس ارب ڈالر لاگت آئے گی ، یومیہ دو لاکھ 50 ہزار بیرل تیل ریفائن کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کو گوادر میں سعودی عرب کی آمد پر کوئی خدشہ نہیں ، توقع ظاہر کی کہ آئندہ ماہ سعودی عرب کے ولی عہد کی آمد کے موقع پر
آئل ریفائنری کے قیام کی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں سعودی عرب کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ منصوبے کے مطابق گوادر میں تعمیر ہونے والی آئل ریفائنری دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری ہوگی۔ریڈیو پاکستان کے مطابق گوادر میں آئل ریفائنری دس ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی جو یومیہ دو لاکھ 50 ہزار بیرل تیل ریفائن کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔