ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وادی کاغان میں شدید برف باری، 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا مری جانے والوں کو انتظامیہ نے کہاں سے ہی واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا ؟

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(آئی این پی ) ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری جبکہ وادی کاغان میں برف باری کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،تفصیلات کے مطابق وادی کاغان کے مختلف مقامات میں شوگراں، بھونجہ اور ناران میں چار فٹ سے زائد برفباری ہوئی جس کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے جب کہ درجہ حرارت منفی 7 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شدید پھسلن سے شاہراہ ریشم سمیت متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں بجلی 14 گھنٹوں سے بند ہے۔ملکہ کوہسار

مری میں بھی برفباری کے باعث اکثر سڑکیں بند ہوچکی ہیں اور شدید ٹریفک جام ہے جس کے باعث گاڑیوں کی میلوں لمبی قطار لگی ہیں اور سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔ سڑکوں پر رش اور ٹریفک جام کے باعث مشینری سے برف کی صفائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔مری انتظامیہ نے سیاحوں کو ٹول پلازہ، جھیکا گلی اور لوہرٹوپہ سے ہی واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا ہے جس پر سیاحوں کی جانب سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سیاحوں کو واپس بھیج رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…