منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک ہزار تولہ سونا،17ارب کی گاڑیاں ،اسلحہ خاموشی سے باہر منتقل شہبازشریف کے 10سال دور اقتدار میں پولیس اصلاحات کیلئے مختص200ارب کس کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دئیے گئے؟اپنے آپ کو خادم اعلیٰ کہلوانے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرپشن کا میگاسیکنڈل منظر عام پر ،ہولنا ک انکشافات

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف کی کرپشن کا میگا سکینڈل سامنے آگیا۔روزنامہ خبریں کے مطابق  شہباز شریف حکومت 2008ءسے مئی 2018ءتک پولیس اصلاحات اور نظم ونسق چلانے کے لیے بجٹ میں ہر سال بھاری رقوم مختص کرتی رہی تاہم یہ سارا پیسہ حمزہ شہباز کے اکائونٹس میں منتقل ہوتا رہا۔

خانیوال سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع وہاڑی، ملتان، لودھراں، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولنگر، صادق آباد کے دس اضلاع میں برائے نام فنڈز دیئے ۔ ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل کے افسران کو ریکارڈ تک رسائی مشکل سے دی گئی  جس کے بعد خوفناک انکشاف کا ہولناک منظر سامنے آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر دس سالوں کے دوران 200 ارب کے فنڈز خوردبرد کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک چالان، ٹریفک لائسنس فیس میں بھی بڑے پیمانے پر گھپلے کرنے کے لیے افسران پر دبائو ڈالا جاتا رہا۔ ذرائع کے مطابق اس مد میں بھی 50 ارب کی عوام سے لوٹی ہوئی دولت پنجاب کے حکمرانوں کی سنی سیلین مافیا ٹائپ اولادوں کی جیبوں میں منتقل ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی اعلیٰ بیورو کریسی کو اب بھی سابق حکمران خاندان بلیک میل کر کے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان اضلاع سے چوری کا مال بھی بڑے پیمانے پر برآمد کیا گیا۔ مجموعی طور پر ایک ہزار تولہ سونا، 17 ارب کا مال مویشی پارچہ جات گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ کسی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ برآمد کی گئی رقم کا ایک بڑا حصہ بھی سابق حکمرانوں خاندان کے اکائونٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…