منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان۔۔۔؟ بیمار بچے کے علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر ماں نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

datetime 13  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے کورنگی میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماں نےبیماربچے کے علاج کیلئے دوائی کے پیسے نہ ہونے پر پھندا لگا کر خودکشی کی۔ نجی ٹی وی  کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود پر کورنگی 100 کوارٹر مچھلی موڑ کے قریب گھر سےلڑکی کی لاش ملی جس کی شناخت 20سالہ عریشہ زوجہ ناظم کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق متوفیہ ایک بچے کی ماں ہے اور اسکا شوہر ناظم کسی فیکٹری میں کام کرتا ہے اسکا بچہ کافی دنوں سے بیمار تھا وہ فیکٹری سے

گھر پر آیا تو اسکا اپنی بیوی عریشہ سے بچے کی دوائی نہ لانے پر جھگڑا ہوگیا اور جھگڑے کے بعد متوفیہ عریشہ کا شوہر ناظم گھر سے باہر آیا تو عریشہ نے دوپٹہ کی مدد سے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہناہے کہ متوفیہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا ، جس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اسکے پاس بچے کی دوائی دلانے کیلئے پیسے نہیں تھے اور اسکی بیوی عریشہ بچے کو دوائی دلانے کا کہہ رہی تھی جس پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مختلف پہلوئوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…