جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کے دورہ قطر کے حتمی شیڈول کا اعلان کردیاگیا،اہم معاہدوں پر دستخط ہونگے،تفصیلات جاری

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کا شیڈول فائنل ہو گیا۔ وزیراعظم ایک روزہ دورے پر 22 جنوری کو دوحا پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے ایک روزہ دورے میں امیر قطر سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاک قطر تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ قطر میں مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہونیکا امکان ہے، وزیر اعظم قطری قیادت کے ساتھ ایل این جی کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر خزانہ اسد عمر، اور زلفی بخاری وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے،جبکہ مشیر تجارت اور وزیر پیٹرولیم بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے قطر کے وزیر اعظم اور ہم منصب سے ملاقات کی۔شاہ محمود قریشی نے قطر کے وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات، سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قطری وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت، تعلیم اور سفری سہولیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔شاہ محمود قریشی نے اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے بھی ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی تعلقات، روابط میں فروغ سمیت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔قطری وزیر خارجہ نے قطر میں موجود پاکستانی محنت کش طبقے کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم جلد مزید پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت کے مواقع مہیا کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کا شیڈول فائنل ہو گیا۔ وزیراعظم ایک روزہ دورے پر 22 جنوری کو دوحا پہنچیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…