اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایف اے ٹی ایف اجلاس،پاکستان کی انسداد منی لانڈرنگ کاوشوں پر اظہار اطمینان ،بھارت کو منہ کی کھانا پڑ گئی

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اّباد(آن لائن) فنانشل ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے انسدادِ منی لانڈرنگ کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے دہشت گردی کی مالی معاونت کے حوالے سے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اّسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والی 3 روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ، ا جلاس کی تمام تر کارروائی بہت اچھی رہی اور ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر اراکین نے پاکستان کی منصوبہ بندی اور کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل لشکرطیبہ، جیش محمد اور اس قسم کی دیگر تنظیموں کیخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں سوال کیا جاتا رہا اور اس نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ اقدامات منظر عام پر لائے جائیں۔اس موقع پر پاکستانی وفد نے واضح کیا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے تجویز کردہ تمام اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں اور ایک تعمیلی رپورٹ ایف ٹی ایف کے ہیڈکوارٹر میں جمع کروادی گئی ہے۔اس کیساتھ وفد نے یہ بات بھی واضح کردی کہ یہ فیصلہ پاکستانی حکومت کرے گی کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کی جانے والی کارروائیوں کو منظر عام پر لایا جائے یا نہیں ‘لہٰذا اس سلسلے میں کسی مخصوص رکن کی خواہش کی تعمیل نہیں کی جائیگی۔علاوہ ازیں پاکستانی حکام نے یہ بات بھی واضح کی کہ وہ مخالفین کے زبانی سوالات جواب نہیں دیں گے لیکن اگر تحریری سوال جمع کروائے گئے تو ان کا جامع جواب دیا جائیگا‘ جس پر بھارتی وفد نے 28 سوالات ایف اے ٹی ایف میں جمع کروائے جنہیں پاکستانی وفد کو ارسال کردیا گیا ہے ۔بعدازاں پاکستان نے یقین دہانی کروائی کے ان سوالات کا جواب آئندہ ماہ پیرس میں ہونے والے اجلاس میں پیش کردیا جائیگا، تمام سوالات بھارتی وفد نے دریافت کیے تھے جو دہشتگردی کی مالی معاونت کے بارے میں تھے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو یہ بھی کہا کہ انسدادِ منی لاندرنگ کے قوانین میں ترامیم کرنے کی ضرورت نہیں ،جس پر عالمی واچ ڈاگ نے پاکستانی نقطہ نظر قبول کرلیا۔

چناچہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستانی ایکشن پلان کو منظور کیے جانے کے بعد اب ملک میں اداروں کو مضبوط بنانے اور عالمی ذمہ داریوں کے تحت انسدادِمنی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے ان کا نفاذ کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والے نظر ثانی اجلاس سے قبل پاکستان کی جانب گزشتہ ہفتے ارسال کی گئی رپورٹ کا جائزہ لے لیا تھا جس میں اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات اور جوابات موجود تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم اقوامِ متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں انسداِدِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن نظر آئی۔واضح رہے کہ سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح وفد نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری ایف اے ٹی ایف کی 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کی۔وفد کے دیگر اراکین میں اسٹیٹ بینک پاکستان ، قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی (نیکٹا)، وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)، وفاقی بورڈ برائے آمدن (ایف بی آر) اور مالیاتی امور پر نظر رکھنے والے شعبے کے نمائندے شامل تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے کچھ معاملات کی نشاندہی کی ہے جنہیں مئی تک عملی جامہ پہنانا ہے تاہم فروری سے ان کا آغاز کیا جانا ضروری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کا آئندہ جائزہ اجلاس فروری میں پیرس میں منعقد ہوگا ،جس کے بعد مئی میں اس کا وسیع پیمانے پر عالمی وعدوں کے تحت معائنہ کیا جائیگا جو ممکنہ طور پر سری لنکا یا سڈنی میں منعقد ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…