اسلام آباد(سی پی پی )اصغر خان کے لواحقین نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی انکوائری ختم نہیں ہونی چاہئے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اصغر خان کی اہلیہ، علی اصغر خان، نسرین احمد خٹک اور شیریں اعوان نے مشترکہ طور پر ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے ذریعے جمع کرایا۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے انکوائری ختم کرنے کی سفارش کو مسترد کرتے ہیں۔
اصغر خان کا خاندان کیس کا حتمی انجام چاہتی ہے۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ کیس کے ٹرائل کے بعد سامنے آنے والا نتیجہ پاکستان کی عوام کے سامنے رکھا جائے۔واضح رہے کہ 31 دسمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے اصغر خان کیس بند کرنے کی سفارش پر درخواست گزار کے قانونی ورثا سے جواب طلب کیا تھا۔29 دسمبر کو ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے اصغر خان عمل درآمد کیس کی فائل بند کرنے کی درخواست کی تھی۔