منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کرپشن کیس پر پی پی رہنماؤں ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد،اصل میں یہ جائیداد کس کی ہے؟خود ہی سب کچھ بتادیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر اور سابق رکن قومی اسمبلی عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔ احتساب عدالت کے جج محمد اشتیاق نے ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ارباب اور عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد عائد کرتے ہوئے 4گواہان کو 24 جنوری کو طلب کرلیا۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کے ہمراہ عدالت میں داخلے کی کوشش بھی کی‘جس پر پولیس اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔سماعت کے بعد ارباب عالمگیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری جائیداد باپ دادا کی اور 200 سال پرانی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو جائیداد میرے نام پر نہیں، میں نے نیب کو اس کا بھی بتایا۔دوسری جانب عاصمہ عالمگیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران نیب کو ’’مذاق‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف ریفرنس دائر کیے گئے لیکن سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک پر کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔ساتھ ہی انہوں نے پرویز خٹک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جو ریفرنس دائر کیے گئے‘وہ غلط ہیں کیونکہ ہم ٹیکس دیتے ہیں۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں میاں بیوی کے خلاف 33 کروڑ 21 لاکھ روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…