بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملک لوٹنے والوں کوجیل میں جھاڑو لگانے کیساتھ چکی بھی پیسنی پڑے گی، نوا زشریف، زرداری کے بعدکس کس کا نمبر ہے؟خبر دار کردیا گیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کرپشن نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں، لوٹی دولت سب سے برآمدکی جائیگی ، اب ملک کو لوٹنے والوں کوجیل میں جھاڑو بھی لگانی پڑے گی اورچکی بھی پیسنی پڑے گی، نوا زشریف، زرداری کے بعدمولانافضل الرحمن، اسفند یار ولی اور اچکزئی کا نمبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ روزصحافیوں کے جذبات مجروح ہوئے ا س پرمعذرت کرتا ہوں، اسمبلی میں بھی دو مرتبہ معذرت کی آج دوبارہ معذرت کرتاہوں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازمعلوم نہیں کہ کہاں سے اعدادشمارلے آئے تھے، حمزہ شہبازنے کہاہمارے دور میں ڈالر یہ اور معیشت وہ تھی،ن لیگ دورمیں صورتحال مصنوعی تھی جس کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کرپشن نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں ، سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کے چچا کو چور اور ڈاکو قرار دیاہے اور نواز شریف کے خلاف عدالت نے فیصلہ، اس میں میرا کیا قصور ہے، عمران خان پاکستان کامستقبل سنوارنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک بھی پاکستان کی نئی قیادت پراعتمادکررہی ہے، میاں منشا نوازشریف کی فیملی اوروزرا کی فوج قطر لے جاتے تھے، سعودی عرب اور ترکی کے دوروں پر حکومتی فوج جایا کرتی تھی، آج سعودی عرب اورترکی کی حکومتیں حیران ہیں، وہ دیکھتے ہیں پاکستان کی نئی قیادت 6 افراد کے ساتھ دورے پر آئی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا آج کی نئی قیادت ملیحہ لودھی کوپیچھے بٹھاکر اپنے تعلقات نہیں بناتی، عمران خان کی قیادت میں پاکستان اورپنجاب ترقی ضرور کرے گا، ساڑھے 4 ماہ میں 6 ممالک پاکستان کیلئے فرنٹ فٹ پر آئے۔

ابوظہبی کے ولی عہد12 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف سمجھتے تھے ترکی والے ان کے رشتے دارہیں، ترکی اورچین سمیت تمام ممالک نے پاکستان کی نئی قیادت پرا عتمادکیا، اہمیت شخصی تعلقات یاکاروبارنہیں اہمیت ریاست رکھتی ہے۔انھوں نے کہا نئی قیادت منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے پیسہ نہیں لے جائیگی، نئی قیادت پاکستانی عوام کاپیسہ عوام پرہی خرچ کریگی، سپریم کورٹ نے انہیں چور اور ڈاکو قرار دیا ہے، ہم نے کچھ نہیں کہا، ان کو ڈرانے خواب فیاض الحسن چوہان کی صورت میں آتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…