اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم ! عدالت نے سابق وزیر داخلہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے استفسار کیا کہ حلف نہ اٹھانا کیا عوامی نمائندگی ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں؟۔عدالت نے 15دن میں الیکشن کمیشن کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 10سے متعلق الیکشن کمیشن کو 15 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے سمیت 3قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی تھیں۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں لیکن بطور ممبر حلف نہ اٹھا کر وہ اپنے حلقے کے عوام اورپنجاب اسمبلی کے ایوان کی مسلسل تضحیک اور توہین کر رہے ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حلقہ پی پی 10 کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت کو منسوخ کیا جائے اور اس حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، اس کے لیے فی الفور قوانین اور قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 میں ترمیم کی جائے۔واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018 میں حصہ لیا تھا۔عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018 میں چار نشستوں سے حصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلی کے انتخاب میں حصہ لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…