جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں عملدرآمد رپورٹ پیش کر دی ، ایف اے ٹی ایف کا پہلی مرتبہ اطمینان کا اظہار

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (آئی این پی ) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں عملدرآمد رپورٹ پیش کر دی ، پہلی دفعہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے عملدرآمد اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ، منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا ۔

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق سڈنی میں جاری ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان نے عملدرآمد رپورٹ پیش کر دی ۔ پاکستان کے اقدامات پر پہلی بار ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیاگیا ۔ اجلاس کو منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں 1267 اور 1373 پر عملدرآمد رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی ۔ ان قراردادوں میں دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات کے لئے کہاگیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ بینکنگ نظام کو بہتر کیا اور اس میں مزید بہتری لا رہے ہیں ۔ نئی حکومت نے ایسے اقدامات اٹھائے جن کا ایف اے ٹی ایف تقاضا کرتا رہا ۔واضح رہے کہ آئندہ ماہ پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوگا جس میں رپورٹ کا مزید جائزہ لیا جائے گا ۔ اس کے بعد مئی کے مہینے میں ایف اے ٹی ایف کا ایک اور اجلاس سری لنکا یا سڈنی میں ہوگا ۔مئی کے اجلاس تک پاکستان کو مزید 26 نکات پر عملدرآمد کرنے کا کہا گیا تھا ۔ مئی میں ہونے والے اجلاس میں ستمبر کے اجلاس کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔  پاکستان نیفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں عملدرآمد رپورٹ پیش کر دی ، پہلی دفعہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے عملدرآمد اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ، منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا ۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق سڈنی میں جاری ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان نے عملدرآمد رپورٹ پیش کر دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…