جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں کاروبار کو آسان بنانے کی تیاریاں،ٹیکس ادائیگیوں کی تعداد کو کم کرنے کافیصلہ،وزیراعظم نے بڑے اقدامات کی منظوری دیدی

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں کاروبار کو آسان بنانے کے حوالہ سے وفاقی اور صوبائی سطح پر خصوصی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس سلسلہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور سرمایہ کاروں کو کاروبار کیلئے سہولت فراہم کی جا سکے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کاروبار کو آسان بنانے کے حوالہ سے پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے بدھ کو وزیراعظم آفس میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا

جس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور سینئر حکام شریک تھے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نے وزیراعظم کو کاروبار کو آسان بنانے کے حوالہ سے مختلف اشاریوں پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ٹیکس ادائیگیوں کی تعداد کے معاملہ پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس تعداد کو 47 سے کم کرکے 21 پر لایا گیا ہے، سندھ اور پنجاب میں سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی ای۔پیمنٹس متعارف کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے بتایا کہ وی اے ٹی ریفنڈز کا نیا نظام 31 مارچ تک متعارف کرا دیا جائے گا جس سے ریفنڈ کے حصول کے عرصہ میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ فزیکل آڈٹس کی تعداد کو کم کرنے کیلئے رسک مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ کاروبار شروع کرنے کو آسان بنانے کے حوالہ سے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب میں ایس ای سی پی کو صوبائی پورٹلز اور ای او بی آئی کے ساتھ مربوط بنانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے تاہم سندھ میں پورٹل کے افتتاح کا کام تیز کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بجلی کی فراہمی کو آسان بنانے کے حوالہ سے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بجلی کی فراہمی کے سلسلہ میں سہولت پیدا کرنے اور اس بارے میں معلومات کی بروقت فراہمی کے حوالہ سے نمایاں پیشرفت کی گئی ہے۔

ویب سائٹس پر مطلوبہ دستاویزات کی دستیابی کے علاوہ مکمل آن لائن درخواست کا نظام وضع کر لیا گیا ہے اور ٹیرف وغیرہ میں تبدیلی کے بارے میں پیشگی اطلاع کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ قرضہ کے حصول کے سلسلہ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے آخر تک رجسٹرار کا تقرر کر دیا جائے گا اور وزارت خزانہ سکیورڈ ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت قواعد کو حتمی شکل دیدے گی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نے شرکاء کو سرحد پار تجارت کو آسان بنانے اور درآمدات اور برآمدات کی کلیئرنس کا وقت کم کرنے کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے سندھ میں ایس ای سی پی اور ای او بی آئی کو صوبائی پورٹل کے ساتھ مربوط بنانے، تعمیرات کے سلسلہ میں اجازت ناموں کا خودکار نظام بنانے اور جائیدادوں کی رجسٹریوں کے مکمل الیکٹرانک ڈیٹابیس کی دستیابی سمیت مختلف معاملات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سندھ میں کاروبار کو آسان بنانے سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کی طرف مزید توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے۔ سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے حوالہ سے مختلف مثبت اقدامات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ

گذشتہ ماہ چین کے ساتھ صنعتی تعاون کے سلسلہ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط رواں ماہ ہونے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ سرمایہ کاری فریم ورک فروری میں متوقع ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاروبار کو آسان بنانے کے حوالہ سے باقاعدہ اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں ہو گا جس میں وزراء اعلیٰ اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کاروبار کو آسان بنانے کے حوالہ سے وفاقی اور صوبائی سطح پر خصوصی دفاتر قائم کئے جائیں گے تاکہ اس سلسلہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور سرمایہ کاروں کو کاروبار کیلئے سہولت فراہم کی جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…