جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

’’جس دن ’گڈی‘ چلے گی ہمیں بھی بتائیں ہم بھی سواری کرینگے‘‘ پی ٹی آئی کی اورنج لائن ٹرین کی مخالفت کام نہ آئی، چیف جسٹس نے شہباز شریف کے شروع کئے گئے منصوبے کو لاہوریوں کیلئے تحفہ قرار دیدیا

datetime 9  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ کو مجوزہ تاریخ پر مکمل کرنے کا حکم دیدیا، جس دن ’گڈی‘ چلے گی ہمیں بھی بتائیں ہم بھی ’گڈی‘ کی سواری کریں گے، منصوبہ لاہوریوں کیلئے تحفہ ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی

سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے منصوبے کے ڈائریکٹر سبطین فضل کو منصوبہ مجوزہ تاریخ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے کام کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پر منصوبے کے ٹھیکیدار کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ کام کے پیسے نہیں دئیے جاتے جس پر چیف جسٹس نے ایل ڈی اے کو چیک سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار بینک گارنٹی جمع کراکے چیک لے سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیکیدار مجوزہ تاریخوں تک ہر صورت کام مکمل کریں، کام مجوزہ تاریخ پر مکمل نہ ہونےکو عدالتی حکم کی عدم تعمیل سمجھا جائے گا۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ا ورنج لائن لاہور کے لوگوں کے لیے تحفہ ہے، جس دن ’گڈی‘ چلے گی ہمیں بھی بتائیں ہم بھی ’گڈی‘ کی سواری کریں گے۔چیف جسٹس نے بعدازاں کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ دوسری جانب صوبائی وزیر برائے بلدیات علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قصور وار ہیں تو قومی ادارہ احتساب (نیب) کو ڈکلیئر کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ میں قصور وار ہوں تو بھی نیب کو ڈکلیئر کرنا چاہیئے، میں نے ایسا کیا تیر مارا ہے جو 4 سال سے کیس جاری ہے، کرپشن الزامات کی تحقیقات مقررہ مدت کے دوران ہونی چاہیئے۔ نیب آزادانہ طور پر کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔علیم خان کا کہنا تھا کہ 2015 سے 2019 تک میرے خلاف

انکوائری مکمل نہ ہوسکی، میرے خلاف جو بھی معاملہ ہے کلیئر ہو کر سامنے آنا چاہیئے، اگر قصور وار نہیں ہیں تو کیس کو بند کر دینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بالکل بند نہیں ہو رہی، ہمارے بادشاہ خود تو چلے گئے لیکن اس منصوبہ پر عوام کا پیسہ ضائع ہوگا۔ اورنج لائن منصوبہ جون جولائی منصوبہ سفید ہاتھی ہے، مجبوری میں چلائیں گے۔ منصوبہ سفید ہاتھی ہے، مجبوری میں چلائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کے باعث زرعی زمین متاثر ہو رہی ہے، سالڈ ویسٹ سب سے بڑا ایشو ہے۔ سالڈ ویسٹ کو توانائی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…