لاہور (آن لائن) العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت کی سزا بھگتنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کوئی معمولی قیدی نہیں بلکہ ایک بڑے قیدی ہیں جن کی سکیورٹی کے لئے جیل انتظامیہ کو بڑا اقدام اٹھانا پڑا ہے ۔سکیورٹی انتظامات کے تحت جیل حکام نے
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جیل وارڈ پر مزید 15 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے ہیں جس کے بعد ان کیمروں کی تعداد مجموعی طور پر 165 ہو گئی ہے علاوازیں جیل انتظامیہ نے نواز شریف کے سیل سے ملحقہ وارڈ کے دونوں اطراف پر برقی تاریں بھی بچھا دی ہیں اور ان کی سکیورٹی پر معمور جیل اہلکاروں کی تصدیق کے لئے پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔