منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار کورکنیت کا حلف نہ اٹھانا مہنگا پڑ گیا،پنجاب اسمبلی میں ایسا قدم اٹھا لیاگیا کہ سینئر سیاستدان کو دن میں تارے نظر آگئے

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرانے کیلئے قرار داد جمع کرا دی گئی ہے۔حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے صوبائی اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں درج ہے کہ چوہدری نثار نے حلف نہیں اٹھایا، ن لیگی رہنما بطور ممبر حلف نہ اٹھا کر اپنے حلقہ کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کی مسلسل تضحیک اور توہین کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی مومنہ وحید نے قرارداد میں موقف اپنایا ہے کہ حلف نہ اٹھانے کے سبب حلقے کے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حلقہ پی پی 10 کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کی اسمبلی رکنیت کو منسوخ کیا جائے۔پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے اور حلقہ پی پی 10 میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔پی ٹی آئی رکن مومنہ وحید نے اپنے قرار داد میں مطالبہ کیا کہ اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کیلئے فی الفور قوانین اور قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 میں ترمیم کی جائے۔یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی۔ 10 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں لیکن انہوں نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے تاحال حلف نہیں اٹھایا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…