منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پی آئی اے کے جہازوں سے ’’مارخور‘‘ کا لوگو ختم اب اس کی جگہ کیا پیغام درج کیا جائیگا؟بڑے فیصلے کی منظوری دید ی گئی

datetime 8  جنوری‬‮  2019 |

راولپنڈی(اے این این) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)نے اپنے نئے نیلے لوگو (علامت)کو ختم کرتے ہوئے پرانے سلوگن عظیم لوگوں کی ہمارے ساتھ پرواز (Great People to Fly With) کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے جاری ہدایات میں تمام متعلقہ محکموں آگاہ کیا کہ اس بات کی منظوری دی گئی ہے کہ

اسٹیشنری منصوعات، بل بورڈز، دستاویز اور دیگر تمام جگہوں سے ایئرلائن کے نئے نیلے لوگو کو ہٹا دیا جائے۔ہدایات میں کہا گیا کہ نیا بلیو(نیلا)لوگو ختم کردیا گیا ہے اور پرانا لوگو( پاکستان پرومننٹ)اور سلوگن عظیم لوگوں کی ہمارے ساتھ پرواز کو اپنایا گیا ہے اور اسے تمام دستاویزات اور پلیٹ فارم پر دوبارہ لگایا جائے گا۔پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجوار نے اس بات کی تصدیق کی کہ قومی ایئرلائن کے پرانے لوگو کو بحال کردیا گیا ہے کیونکہ ملک کے قومی جانور مارخور کی تصویر عوامی مقبولیت کے مطابق نہیں تھی جبکہ سپریم کورٹ نے بھی پی آئی اے کو اپنے طیارے کی دم سے پاکستانی جھنڈے کو تبدیل کرنے سے روک دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ایک طیارے سے مارخور کی تصوری کو بھی ہٹا دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس مئی میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پی آئی اے انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے طیارے کی دم پر قومی پرچم کو مارخور کی تصویر کے ساتھ تبدیل کرنے کا عمل روک دے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…