جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

منی بجٹ۔۔۔!!! کون کون سی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا؟پی ٹی آئی حکومت نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی،نیا سال ڈراؤنا خواب بن کررہ گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے ٹیکس نظام کو آسان بنانے کادعویٰ کرکے متوقع منی بجٹ میں بڑی گاڑیوں، مہنگے فون اور سگریٹ کے سلیب اگلے سلیب میں منتقل کرکے سینکڑوں اشیاءپر ٹیکس بڑھایا جارہا ہے جس کا مقصد ملک کی بڑھتی ہو ئے برآمدات کے دباؤ کا مقابلہ کرنا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق  وزارت کامرس اور ایف بی آر کو کہا گیا ہے کہ بغیر اشیاء کا نام لئے ایسی اشیاء کی فہرست بنا کر منصوبہ پیش کیا جائے۔

جس سے مہنگی اشیاء کے سلیب تبدیل کرکے برآمداتی دباؤ کے شکار ٹیکس نظام کو بہتر بنایا جائے، زرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی صدارت میں وزارت کے کیو(Q) بلاک میں افسران سے ٹیکسیشن نظام میں آسانیاں لانے کے لئے سفارشات طلب کی تھیں، اس سلسلے میں سفارشات میں کہا گیا ہے کہ 1600CCاور اس سے بڑی گاڑیوں کے برآمدگی ٹیکس میں دس سے بیس فیصد بڑھایا جائے، اس کے علاوہ مہنگے فون (آئی فون) کے ٹیکس میں بھی اضافہ کیا جائے اس کے علاوہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی شرائط کے تحت سگریٹ کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا۔اس وقت ایف بی آر کو 160سے170ارب روپئے ٹیکس وصولی میں خسارے کا سامنا رہا ہے اور اسی طرز کے ٹیکس نظام میں یہ مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے کہ موجودہ مالی سال کے بارے میں 4398ارب روپئے کا حدف حاصل کیا جاسکے،اس کے علاوہ سینکڑوں اشیاء کے سلیب کو اگلے سلیب میں ڈال کر ٹیکس میں اضافہ کیا جاسکے۔اوورسیز انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (OICCI)نے بھی منی بجٹ او ر اگلے مالی سال کے بجٹ کےلئے سفارشات بھیجی ہیں جس میں وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں موجود پیچید گیاں ختم کرکے آسان بنایا جائے سپر ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…