ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم شخصیات کی پاکستان آمد کاسلسلہ جاری،ابو ظہبی کے ولی عہد کے بعدسعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورہ پاکستان، مزید15 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری ،بڑی خبر سنادی گئی

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کے جنوری میں دورہ پاکستان کے اشارے ملے ہیں، اس ضمن میں آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کی تاریخ طے کی جا رہی ہے، اس ضمن میں بات چیت جاری ہے۔حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں 15ارب ڈالر تک کی تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا۔ان منصوبوں کے تحت گوادر

میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس تعمیرکیا جائے گا، آئل ریفائنری بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہو گی۔سعودی ولی عہد کے دورے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں، سعودی عرب ادائیگیوں میں توازن کے لئے مزیدایک ارب ڈالر دے سکتا ہے ۔یاد رہے کہ سعودی عرب پاکستان کو پہلے ہی 3 ارب ڈالرمیں سے 2 ارب ڈالرفراہم کر چکا ہے. ولی عہد کے اس اہم دورے میں مخر ادائیگی پر خام تیل کی فراہمی پربھی پیش رفت متوقع ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ دونوں ابو ظہبی کے ولی عہد نے پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا تھا، جس میں اہم معاہدے کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…