منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

دنیا چاند پر چلی گئی ہے اور ہم۔۔۔۔!!! پٹواریوں کے زمین کے انتقال پر پابندی عائد، زمین کی خرید و فروخت کس کے ذریعے ہوگی؟ چیف جسٹس نے جاتے جاتے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی)سپریم کورٹ نے پٹواریوں کے زمین کے انتقال پر پابندی لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں پٹوار خانوں کی کوئی ضرورت نہیں اور وہاں زمین کی خرید و فروخت رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کے ذریعے ہوگی،جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں شہری علاقوں میں پٹواریوں، قانون گو اور تحصیل داروں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے سماعت سمیٹتے ہوئے حکم دیا کہ شہری علاقوں میں زمین کی کوئی خرید و فروخت زبانی نہیں ہوگی، پٹوار خانے اور ریونیو ریکارڈ کے دوسرے دفاتر صرف ریکارڈ کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے جو زمین کی ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے،سپریم کورٹ نے حکم میں قرار دیا کہ شہری علاقوں میں زمین کی خرید و فروخت رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کے ذریعے ہوگی اور وہاں پٹوار خانوں کی کوئی ضرورت نہیں صرف رجسٹریشن کے ذریعے زمین منتقل ہوگی،سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسار کیا جہاں لینڈ ریونیو کا کوئی تخمینہ نہیں وہاں پٹوار خانے کیسے کھلے ہیں جس پر صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے کہا کہ یہ قانون کی تشریح کا معاملہ ہے، چیف جسٹس نے کہا اس سے متعلق میرا ہی فیصلہ ہے، پٹوار خانے بند کردیے ہیں، حکومت کو دھیلا بھی نہیں ملے گا،حکومت پنجاب کے وکیل نے کہا کہ دیہی علاقوں میں زمین کی فروخت زبانی ہوتی ہے جس پر ممبر ریونیو نے کہا خسرہ نمبر سے زمین منتقل ہوتی ہے، چیف جسٹس نے کہا دنیا چاند پر چلی گئی ہے، یہاں ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیوں نہیں ہوسکتا،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ریکارڈ کہاں سے آجاتا ہے، شہروں میں تو ماسٹر پلان ہوتا ہے اور جو علاقے ماسٹر پلان میں نہیں آتے وہاں زمین کی فروخت ایسے ہوتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا شہری علاقوں میں لینڈ ریونیو کا ریکارڈ ہے وہاں پٹوار خانوں کی کیا ضرورت ہے، پٹوار خانوں نے لٹ مچائی ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…