اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف نے 14دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سنگین جرائم اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ فوجی عدالت نے 20دہشتگردوں کو قید کی بھی سزا سنائی ہے۔ جن دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے وہ دہشت گرد،
پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھےاور ان کی کارروائیوں میں 16 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 13 فوجی اور 3 سویلین شامل ہیں۔ ان کی کاروائیوں میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان دہشتگردں نےمواصلات کے نظام، پولیس اسٹیشنز، تعلیمی اداروں کو بھی تباہ کیاتھا جب کہ ان دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواتھا۔