اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

برطانیہ اسحاق ڈار کوپاکستان کے حوالے کرنے پر رضامند ،سابق وزیر خزانہ واپس آئیں انہیں ۔۔چیف جسٹس نے کیا یقین دہانی کرادی؟

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ برطانوی وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کی حوالگی پر مشروط رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ایدیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ برطانوی وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کی حوالگی پر مشروط رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار واپس آئیں گے تو ہی انہیں انصاف ملے گا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ برطانیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے سوالنامہ بھیجا ہے جو ہم نے نیب کو بھیج دیا ہے، اب نیب کو ان سوالوں کے جواب دینے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد ہی ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ سوالنامہ بھیجاگیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ٹھیک ہے اس معاملے پر ایک مہینے کا وقت تو لگ ہی جائے گا اور اب تو اسحاق ڈارکی بیماری کا معاملہ بھی نہیں ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کہتے ہیں جب مجھے انصاف ملے گا تب ہی واپس آؤں گا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے اس موقع پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ لانگ ڈسٹنس انصاف تو نہیں مل سکتا نا؟. ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے سابق وزیرخزانہ کی واپسی کے لیے برطانیہ کو خط لکھ دیاہے. چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسحاق ڈار کی بیماری کا ایشو کم ہے، وہ کہتے ہیں مجھے انصاف نہیں ملے گا، جب انصاف ملے گا پاکستان آؤں گا، نہیں معلوم وہ کس قسم کا انصاف چاہتے ہیں تاہم عدالت جس کو چاہئے طلب کر سکتی ہے۔

عدالت نے کیس میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ تک کے لئے ملتوی کردی۔واضح رہے اسحاق ڈار پاکستان میں ایک سے زائد مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان کے خلاف پاناما لیکس کے تناظر میں نیب ریفرنس بھی دائر ہے جس میں وہ اشتہاری قرار دیے گئے ہیں.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…