اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دے دی۔ عدالت نے عطاالحق قاسمی کو دی گئی تنخواہ اور مراعات واپس لینے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گہا ہے کہ عطاالحق قاسمی کے بطور ایم ڈی پی ٹی وی تمام فیصلے غیر قانونی ہیں، عطاالحق قاسمی کی تنخواہوں اور مراعات پر 19 کروڑ 78 لاکھ سے زائد خرچ آئے، رقم پرویزرشید، اسحاق ڈار اور فوادحسن فواد سے وصول کی جائے۔