جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

حکومت پنجاب نے فوج طلب کرلی کیونکہ۔۔۔

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)توہین رسالتﷺ کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج، ٹریفک کانظام درہم برہم،پنجاب حکومت نے رینجرز کو طلب کر لیا، صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی ، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق توہین رسالتﷺ کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک یا رسول اللہ سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے اوروفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے صوبائی دارالحکومت اور بڑے شہروں میں احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور حکومت کو ٹریفک کی روانی سمیت امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ دفعہ 144 نافذکرکے حکومت پنجاب نے رینجرزکو بھی طلب کرلیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز کو پنجاب کے تمام حساس مقامات پرتعینات کیاجائے گا۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت احتجاجوں اور دھرنوں میں گھر گیا ہے ، لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پرشدید ٹریفک جام کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر میں ایل ٹی سی بس سروس غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردی گئی ہے، حالات کے پیش نظر بس سروس دوبارہ شروع کرنے کی ہدایات تک بس سروس معطل رہے گی۔

شہر میں ایل ٹی سی کے بھی تمام تر آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں۔جگہ جگہ احتجاج اور دھرنوں کے باعث لاہور شہر میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی راستے فیض آباد پر بھی شدید احتجاج دیکھنے میں آیا ہے، کشمیر ہائی وے سمیت آبپارہ میں مذہبی جماعتوں نے سڑکیں بلاک کر احتجاج شروع کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…