اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا سیاست سے کنارہ کش ہونے کا فیصلہ ، دونوں ڈیل اور معافی نامہ کر کے باہر جانے کو تیار ہوگئے :اگر ایسا کیا گیا تو پارٹی کا بٹھا بیٹھ جائے گا،پارٹی کے اہم رہنماؤں نے قیادت کو خبردار کردیا، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی غلام حسین نے انکشاف کیا کہ نوازشریف اور مریم نواز ہمت اور حوصلہ ہار گئے ہیں ۔لوگ ان سے ملنے کیلئے بے تاب ہیں لیکن وہ اس کیلئے تیار نہیں ۔
انہوں نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ جو بھی ڈیل بنتی ہے یا ہمارے ذمے جتنا بھی پیسہ بنتا ہے ہم دینے کو تیار ہیں ،بس ہمیں یہاں سے کسی نہ کسی طریقے سے نکلوا دیں۔وہ حالات سے بہت مایوس ہو گئے ہیں ۔ نوازشریف نے گزشتہ دنوں کہا کہ وہ ٹی وی نہیں دیکھتے ۔کیا کبھی کوئی سیاستدان ایسا کہتا ہے ؟پارٹی اس حوالے سے بہت متحرک ہے ۔ سابق وزیر رانا تنویر کبھی چوہدری نثار سے مل رہے ہیں کبھی سعد رفیق سے مل رہے ہیں لیکن کوئی بات بنتی دکھائی نہیں دے رہی ۔ قطر اور سعودی عرب اپنے مسائل میں الجھ گئے ہیں انہیں اب ان کی نہیں بلکہ پاکستان کی ضرورت ہے ۔ نیب نے فیصلہ کر لیا ہے کہ 10بڑے گرکھے اور100چھوٹے گھرکھوں کو گرفتار کرنا ہے ۔انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ہے اور ان سے کم از کم 20بلین ڈالر ریکور کرنا ہیں۔اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کرنا۔دوسری جانب معروف صحافی اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ نیب کے کیسز بہت بے دلی سے چل رہے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان نیب کیسز میں جس وقت چالان بنا اس وقت قمر زمان چیئر مین نیب ہوتے تھے اور اس وقت بنیادی چالان بن گیا تھااور میرے پاس سو فیصد اطلاعات ہیں کہ نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا پہلا چالان خواجہ حارث نے خود تیار کیا تھا۔ اس چالان کو من و عن تسلیم کر لیا گیا تھااور نیب میں تمام لوگوں کو بھی اس بات کا علم ہے کہ ایون فیلڈزریفرنس کا پہلا چالان خواجہ حارث نے تیار کیا تھا۔اوریا مقبول جان نے مزید کہا کہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے خود چالان تیار کر کے اپنے موکل کو فائدہ دیا۔