پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے متحدہ عرب امارات سعودی عرب سے بھی آگے بڑھ گیا، کتنا بڑا بیل آؤٹ پیکج دے گا؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے متحدہ عرب امارات سعودی عرب سے بھی آگے بڑھ گیا، متحدہ عرب امارات کتنا بڑا بیل آؤٹ پیکج پاکستان کو دے گا، اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار حیدر مہدی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب نے بغیر کسی شرائط کے پاکستان کو قرضہ دیا ہے، حیدر مہدی نے کہا کہ اس بات میں کسی کو کوئی شک نہیں ہے،

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان کو ریجنل لیڈر کے طور پر دیکھ رہے ہیں، حیدر مہدی نے کہا کہ پہلے ہمیں کوئی دیکھتا بھی نہیں تھا مالی امداد تو دور کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج پیشہ ور فوج ہے، ہماری فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی، ہم ایٹمی طاقت ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا ایک لیڈر پاکستان میں آ گیا ہے اب ملکی حالات مزید بہتر ہوں گے کیونکہ سب کو پتہ ہے کہ لیڈر جھوٹ نہیں بولتا، کرپشن نہیں کرتا، فراڈ نہیں کرتا، غریب کے لیے دکھ درد رکھتا ہے، سینئر تجزیہ کار حیدر مہدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان کو سعودی عرب سے زیادہ بڑا بیل آؤٹ پیکج دینے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3.2 بلین دیے ہیں تو یو اے ای کی طرف سے پاکستان کو اس سے زیادہ ملے گا۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات سعودی عرب سے بھی زیادہ بیل آؤٹ کی رقم دے رہا ہے۔ انہوں نے پروگرام کے دوران بتایا کہ ہم نے کسی سے بھیک نہیں مانگی بلکہ صرف درخواست کی کی ہمیں اتنی رقم کی ضرورت ہے، کیا آپ ہماری ضرورت پوری کر سکتے ہیں، جس کا جواب ہمیں اقرار کی صورت میں ملا، یہ رقم بغیر کسی شرط کے ملی ہے۔   پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے متحدہ عرب امارات سعودی عرب سے بھی آگے بڑھ گیا

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…