اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

فخر عالم روس میں گرفتار،معروف پاکستانی اداکار کو وہاں کن حالات کا سامنا ہے؟تشویشناک صورتحال،حکومت پاکستان کانوٹس،حیران کن ردعمل جاری

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018 |

ماسکو/اسلام آباد(این این آئی) دنیا کا چکر لگانے کی غرض سے مشن پرواز پر نکلے پاکستانی گلوکار ٗ اداکار اور میزبان فخر عالم کو ویزہ ایکسپائر ہونے کی بناء پر روس کے ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا جبکہ دفتر خارجہ نے روس کے ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کا نوٹس لے کر روسی سفارت خانے کو گلوکار کی مدد کی ہدایت کردی۔ٹی وی اداکار فیصل قریشی نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں اس حوالے سے آگاہ کیا۔

فیصل قریشی نے لکھاکہ مجھے فخرعالم کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے اور انہوں نے اسے ٹوئٹ کرنے کو کہا ہے۔فیصل قریشی کی جانب سے شیئر کیے گئے فخرعالم کے پیغام کے مطابق مجھے ویزہ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے روس کے یوزنو۔ساکھالنسک ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے ٗ یہ لوگ مجھے واپس جاپان جانے پر مجبور کر رہے ہیں ٗمیں جاپان نہیں جاسکتا کیونکہ میرے پاس سنگل انٹری ویزہ ہے، میں پاکستانی حکومت سے اپیل کرتا ہوں اور میری روسی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ مجھے الاسکا کی جانب اپنا سفر مکمل کرنے دیں۔فخر عالم نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے لکھاکہ میں اپنا مشن پرواز ترک نہیں کرنا چاہتا ٗمجھے اپنے مشن کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان کی سپورٹ کی ضرورت ہے، میں جس کمرے میں ہوں ٗوہاں نہ کھانا ہے اور نہ ہی پانی۔یہاں وائی فائی بھی نہیں ہے ٗحتیٰ کہ انہوں نے مجھے 6 گھنٹے سے فون بھی نہیں دیا۔واضح رہے کہ فخر عالم نے 10 اکتوبر کی صبح 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے مشن پرواز کا آغاز کیا تھا۔ مشن کے تحت وہ دنیا کے مختلف ممالک کے 32 اسٹاپس پر جائیں گے جس کا دورانیہ 28 دن پر محیط ہے۔فخر عالم نے 2015 میں پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا تھا۔ اگر وہ ‘مشن پرواز’ میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ ہوائی جہاز سے دنیا کے گرد چکر لگانے والے سب سے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ نے دنیا کا چکر لگانے کی غرض سے ‘مشن پرواز’ پر نکلے پاکستانی گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم کا ویزہ ایکسپائر ہونے کی بناء پر انہیں روس کے ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کا نوٹس لے کر روسی سفارت خانے کو گلوکار کی مدد کی ہدایت کردی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہمیں فخر عالم کے پروگرام کا پہلے پتہ نہیں تھا لیکن معاملے کا پتہ چلتے ہی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور روسی سفارت خانے کو فخر عالم کی مدد کی ہدایت کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…