اسلام آباد(این این آئی)کے پی پولیس کے لاپتہ ایس پی طاہرخان کا اہلیہ سے رابطہ ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق میسج میں اہلیہ سے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اور جہاں موجود ہیں وہاں سگنل کا مسئلہ ہے، لیکن جلد گھر پہنچ جائیں گے۔طاہرخان گذشتہ روز تھانہ رمنا کے علاقے سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ وہ پشاور میں تعینات ہیں ٗان کی گمشدگی کے حوالے سے وفاقی پولیس نے کے پی پولیس کو بھی آگاہ کردیا تھا۔