ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کا جادو چل گیا: دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کتنی بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی تعمیراتی کمپنی ایمار وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ منصوبے کے تحت کم لاگت گھر تعمیر کرنے کیلئے تیار ہوگئی ہے۔ ایمار کمپنی کے حکام نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی تھی۔ اس دوران ایمار کے حکام نےوزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ وہ ان کے 50 لاکھ گھروں کی

تعمیر کے منصوبے کو بنانے کیلئے تیار ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ سے تفصیلی مشاورت کر رہے ہیں۔ مشاورت کے بعد ایمار کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ دریں اثنا سی بی آر ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک وفد نے سوسائٹی کے صدر الطاف بٹ کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا ، چیئرمین فاؤنڈر گروپ زبیر احمد ملک ، خالد قریشی اور خالد چوہدری سمیت تاجر برادری کے دیگر نمائندگان بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےسی بی آر ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف بھٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں پچاس لاکھ سستے گھر تعمیر کرنا چاہتی ہے اور سی بی آر سوسائٹی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر اس منصوبے میں حکومت کے ساتھ تعاون کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آر سوسائٹی چیمبر کے ممبران کیلئے بھی ایک الگ بلاک تعمیر کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ شعبے سے تقریبا 334صنعتیں وابستہ ہیں اور اس شعبے میں سرمایہ کاری سے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے بھی بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔الطافبھٹ نے کہا کہ سی بی آر سوسائٹی میں ایک سو بستروں پر مشتمل ایک فلاحی ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے جس میں پچاس فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی بی آر سوسائٹی نے فیز ٹو کیلئے سات سے آٹھ ہزار کنال زمین حاصل کر لی ہے جبکہ سوسائٹی نے بیس ہزار کنال زمین خریدنے کا ہدف رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویٹ ہومز کی طرز پر مظفرآباد آزاد کشمیر میں بھی کشمیر سویٹ ہومز بنایا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے چیمبر کو اپنی سوسائٹی کے فیز ون اور فیز ٹو میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ چیمبر سی بی آر سوسائٹی کے ساتھ مل کرباہمی دلچسپی کے منصوبوں میں جوائنٹ وینچرز پر غورکرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سی پیک منصوبے کے راستے پر ایک نئے انڈسٹریل زون کی اشد ضرورت ہے لہذا سی بی آر سوسائٹی اس منصوبے کیلئے زمین کی تلاش میں چیمبر کے ساتھ تعاون کرے۔ شیخ عامر وحید نے کہا کہ سی ڈی اے کے

موجودہ بلڈنگ بائی لاز رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک آئی ٹی ٹاور تعمیر کرنے کی ضرورت ہےکیونکہ اس خطے میں آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے روشن امکانات ہیں لیکن اس مقصد کیلئے سی ڈی اے کے قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ لہذا انہوں نے سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بلڈنگ بائی لاز میں ضروری تبدیلی لانے کی

کوشش کرے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار مرزا نے چیمبر کا دورہ کرنے پر سی بی آر سوسائٹی کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں اداروں کا باہمی تعاون ان کے ممبران کیلئے فائدہ مند نتائج کا باعث ہو گا۔ قبل ازیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جب نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا اعلان کیا تو وزیراعظم کے اس اعلان کو

بے گھر افراد نے خوب سراہا، جب نادرا کی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی رجسٹریشن کے لیے فارم اپ لوڈ کیا گیا تو پہلے ہی دن لاکھوں افراد نے یہ فارم ڈاؤن لوڈ کیا،اس سے اس سکیم کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے، اب اس سکیم کے رجسٹریشن فارم جمع ہونا شروع ہو چکے ہیں اور غریب اور بے گھر افراد کے لیے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان پر عملی اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے،

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی رجسٹریشن شروع ہونے کے بعد ایک شہری نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اس خط میں شہری نے وزیراعظم کو گھروں کی تقسیم کے حوالے تجویز دی ہے، شہری نے اپنے خط میں لکھا کہ ’’بنام وزیراعظم صاحب، سستے نئے گھر تقسیم کرنے کا آسان طریقہ، جو کرایہ دار اپنے متعلقہ تھانے میں کرایہ نامہ رجسٹرڈ کروا چکا ہے، جس کے پاس

مدتوں سے اپنا گھر نہیں ہے وہ صحیح حقدار ہے، ویسے تو ہر گھر سے سارے ہی غریب بن کر اپلائی کر رہے ہیں، کاروباری حضرات بھی غریب بنے ہوئے ہیں، حق دار کو حق ملنا چاہیے، براہ مہربانی ساتھ دیں، اس کو اتنا شیئر کریں کہ وزیراعظم صاحب تک پہنچ جائے۔‘‘ واضح رہے کہ اس سکیم کی رجسٹریشن ابتدائی طور پر سات شہروں میں شروع کی گئی ہے، جن میں اسلام آباد، فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ،

سکھر، مظفر آباد اور گلگت شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے غریب عوام کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو انیس شہروں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔  بے گھر افراد کے لیے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان پر عملی اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…