اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کا عوام سے براہ راست رابطے کا فیصلہ ،آج سے وہ کام شروع ہورہاہے جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، قابل تحسین اقدام،وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے ا س ا سلسلے میں وزیراعظم کمپلینٹ سیل اتوار سے کام شروع کرے گا۔ میڈیا رپورٹ
کے مطابق وزیراعظم عمران خان عوامی شکایات براہ راست سنیں گے ،کرپشن ،ہیومن رائٹس،قبضہ مافیا کیخلاف شکایات پر نوٹس ہو گا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام محکموں کو شکایت سیل کے احکامات پرفوری کارروائی کی ہدایت کر دی گئی۔