منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

’’کوئی ہے جو اس دہرے معیار کا جواب دے‘‘ ایک جانب تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن لیکن دوسری جانب عمران خان کے رشتے دار اور برادری کے افراد میانوالی میں کتنے کنال قیمتی اراضی پرقابض ہیں ؟ہوشربا انکشاف

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این )وزیراعظم عمران خان کے اپنے ہی آبائی حلقہ میں ایک ہزار کنال سے زائد غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی انتہائی قیمتی اراضی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جو وزیراعظم کے قریبی عزیزوں ،رشتہ داروں اور برادری کے استعمال میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ناجائز تجاوزات اور قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی کی واپسی

کیلئے پاکستان کی قومی تاریخ کا سخت ترین آپریشن شروع کیاتو اس حکومتی اقدام کی عام آدمی نے کھل کر داد دی اور پی ٹی آئی کی اس کارروائی کا خیر مقدم کیا،اس آپریشن میں بعض بااثر حکومتی اور اپوزیشن کے رہنماؤں سمیت متعدد بااثر شخصیات اور خاندان کو بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا،حکومت نے کسی دباؤ میں آئے بغیر آپریشن جاری رکھا ہوا ہے لیکن اب ایسی خبریں بھی سننے کو مل رہی ہیں جیسے بعض علاقوں میں حکومتی ارکان اسمبلی کو استثنیٰ حاصل ہو رہا ہے جس کی تازہ مثال سرگودھا میں پی ٹی آئی کے طاقت ور رہنماء انعام پراچہ کا غیر قانونی پٹرول پمپ ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ میانوالی شہر میں ایک ہزار کنال سے زائد محکمہ ریلوے اور پنجاب حکومت کی اراضی پر وزیراعظم عمران خان کے قریبی رشتہ داروں اور برادری والوں کا قبضہ ہے ،میانوالی شہر میں دو بڑے قبیلے بلو خیل اور وتہ خیل ہیں،پٹھانوں کے بلو خیل قبیلہ سے عمران خان کا تعلق ہے اور یہ قبیلہ میانوالی شہر میں آباد ہے ،بلو خیل روڈ پر عید گاہ اور قبرستان سے لیکر ہاکی گراؤنڈ تک بلو خیل قبیلہ کے خنکی خیل ،زادے خیل اور شیرمان خیل آباد ہیں جو کہ عمران خان کا خاندان ہے ،بتایا گیا ہے کہ جب میانوالی میں تھل کنیال تعمیر کی گئی تو حکومت نے محلہ زادے خیل میں سرکاری بھتہ خشت بنائے تھے اور جب یہاں ریلوے لائن بچھائی تھی جو کہ 1970تک موجود رہی اور یہ بھتہ خشت 1985تک دکھائی رہے۔

لیکن بعد میں سرکار کی زمین پر میانوالی کے طاقت ور خاندان روکھڑی اور خنکی خیل ،بلو خیل قبیلوں نے قبضہ کر لیا،محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق ہاکی سٹیڈیم تا یتیم خانہ ،قبرستان بلو خیل 538کنال محکمہ ریلوے اور باقی قبضہ کی گئی اراضی پنجاب حکومت کی ہے،با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتہائی قیمتی اراضی کی واپسی کیلئے کیا حکمت علی اختیار کی جائے گی اس پر حکومت نے سر جوڑ لئے ہیں،گزشتہ روز بعض حساس اداروں نے محکمہ مال سے سرکاری اراضی کی تفصیلات لے کر رپورٹ ارسال کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…