پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

معیشت اچھی حالت میں چھوڑی ،میرا بس چلے میں ڈالر کی قیمت کوکہاں تک لے آؤں؟اسحاق ڈار نے حیران کن اعلان کردیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کوئی نئی بات نہیں ہے ،معیشت کی تباہی سے متعلق تحریک انصاف کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے میں کوئی سیاسی پناہ نہیں لے رہا اور مجھ پر نہ تو کوئی کرپشن کا الزام ہے اور نہ ہی کک بیکس لینے کا ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں 50 کروڑ ڈالر ڈیپازٹ رکھے گئے تھے ۔ سعودی عرب کا امداد د ینے پر شکر گزار ہیں ۔2015 میں بھی ہماری سعودی عرب سے بات چیت ہوئی تھی۔ تحریک انصاف کے ایم این ایز نے ہی یمن سے متعلق مخالفت کی تھی۔ سعودی عرب کی تیل کی شعبہ میں سرمایہ کاری کوئی نئی بات نہیں ہے ۔معیشت کی تباہی سے متعلق تحریک انصاف جھوٹ بول رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس کوئی ویژن یا پلان نہیں ہے یہ صرف اپنی نااہلی چھپا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے معیشت اچھے حالات میں چھوڑی ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈار نو میکس نے 2 مرتبہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ، مسلم لیگ ن نے پہلے تیاری کی اور پھر پلان دیا۔ تحریک انصاف کو حکومت چلانا نہیں آتی ، اسپتال چلانے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے میرا بس چلے میں ڈالر کی قیمت کو110 روپے تک واپس لے آؤں ۔کیا میں ڈالر کی قیمت کو 111 روپے سے 99 روپے پر نہیں لے کر آیا تھا میں نے 4 دنوں میں بجٹ تیار کر لیا تھا ۔میں کوئی سیاسی پناہ نہیں لے رہا۔ میرا دامن صاف ہے۔ میرے پر کوئی کک بیکس لینے یا کرپشن کا الزام نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…