منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کو حتمی شکل دینے اور3 ہفتوں میں بڑا کام مکمل کرنے کی ہدایت ،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر پیش رفت کو سراہتے ہوئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کو حتمی شکل دینے اورتین ہفتوں میں مختلف آمدن کے گروپوں کیلئے ہمہ جہت ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ منصوبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے،ماضی میں ہاؤسنگ کے شعبے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا،

کسی بھی حکومت نے کم آمدن افراد کو چھت کی فراہمی کیلئے سنجیدہ کوشش نہیں کی،50لاکھ گھر موجودہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے نو جوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور تعمیراتی شعبے سے منسلک 40صنعتوں کو فروغ ملے گا ۔ جمعہ کووزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وزیراعظم آفس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسد عمر ، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ ، وزیر پلاننگ خسرو بختیار، سینئر وزیر پنجاب علیم خان ، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب ، چیئرمین نادرا، ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے ممبران اور سینئر سرکاری افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چیئرمین نادرا نے وزیراعظم کو رجسٹریشن کے عمل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کیلئے رجسٹریشن میں عوام زبردست دلچسپی لے رہے ہیں ، اب تک 6لاکھ فارم ڈاؤن لوڈ ہو چکے ہیں،24رجسٹریشن مراکز پر نادرا نے خصوصی اقدامات کیے ہیں،رجسٹریشن کا عمل اگلے 60روز تک جاری رہے گا۔اجلاس میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے لئے مالی معاونت کا جائزہ لیا گیا ۔اخوت فاؤنڈیشن کے امجد ثاقب نے کم لاگت 10لاکھ گھروں کی تعمیر کا پلان پیش کیا۔وزیراعظم نے ہاؤسنگ منصوبے پر پیش رفت کو سراہتے ہوئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کو حتمی شکل دینے اورتین ہفتوں میں مختلف آمدن گروپوں کیلئے ہمہ جہت ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے،ماضی میں ہاؤسنگ کے شعبے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا،کسی بھی حکومت نے کم آمدن افراد کو چھت کی فراہمی کیلئے سنجیدہ کوشش نہیں کی،50لاکھ گھر موجودہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے جوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور تعمیراتی شعبے سے منسلک 40صنعتوں کو فروغ ملے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…