واشنگٹن؍اسلام آباد( آن لائن )امریکی جریدے وال سٹریٹ جنرل نے شریف برادران کی بڑی کرپشن بے نقاب کر دی۔ کے الیکٹرک کی فروخت میں کک بیکس کا معاہدہ سامنے آ گیا اور یہ ڈیل 8سال پہلے کی ہے ۔ وال سٹریٹ جنرل میں لکھے گئے ایک مضمون کے مطابق شریف برادران نے کے الیکٹرک کی سودے بازی میں کرپشن کی اور ابراج کیپٹل کے عارف نقوی نے شریف برادران کو رشوت دی۔ ابراج کیپٹل نے شریف برادران سے تعلقات بڑھائے اور عارف نقوی نے
پس پردہ شریف برادران سے ملاقاتیں کیں۔ شریف برادران سے قریباً غیر ملکی مشیر سے2کروڑ کا معاہدہ کیا۔ عارف نقوی نے ابراج کیپٹل کے پارٹنر کو لکھا کہ معاملہ عمومی طور پر طے کرنا ہے ۔ عارف علوی نے ای میل کی کہ معاملہ غلط ہاتھ میں لگ گیا تو دھماکہ ہو گا۔ کک بیکس کی تقسیم کیسے ہو گی۔ یہ شریف برادران بتائیں گے شریف برادران کو رقم الیکشن فنڈ یا رفاعی کام کی آڑ میں دی جائے گی۔ یہ شریف برادران بتائیں گے کہ 2کروڑ ڈالر کیسے دیئے جائیں۔ وال سٹریٹ جنرل کے مطابق شریف برادران اور کے الیکٹرک کک بیکس ڈیل 8سال پہلے کی ہے۔ ابراج کیپیٹل اور شریف برادران کے معاملات انتہائی خفیہ رکھے گئے جبکہ عارف نقوی اور شریف برادران نے کسی بھی ڈیل کی تردید کی ہے ۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ غلط الزامات لگانا کاروبار بن چکا ہے وال سٹریٹ جنرل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔ محسن شاہ نواز نے کہا کہ وال سٹریٹ جنرل نے اپنے دعوے کے ساتھ ہماری تردید بھی لگائی ہے ۔ مجھے کسی کنٹریکٹ کا پتہ نہیں تاہم جو بھی حقیقت ہے وہ سامنے آنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ غلط الزام لگانا اب کاروبار بن چکا ہے۔ وال سٹریٹ جنرل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔