اسلام آباد(سی پی پی)اشتہاری اسحاق ڈارکیخلاف ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت کے دوران شریک ملزم سعیداحمد کے وکیل اورنیب پراسیکیوٹرمیں تلخ کلامی ہو گئی،دونوں وکلاآپے سے باہر ہونے پر عدالت کومداخلت کرناپڑی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اشتہاری اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت کی،دوران جرح شریک ملزم سعیداحمد کے وکیل اورنیب پراسیکیوٹرمیں تلخ کلامی ہو گئی،نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ گواہ کیساتھ بدتمیزی نہ کریں۔
شریک ملزم سعید احمد کے وکیل حشمت حبیب نے کہا کہ گواہ سے سوال پوچھنامیراحق ہے،آپ مداخلت نہ کریں،دونوں وکلاآپے سے باہر ہونے پر عدالت کومداخلت کرنا پڑی۔جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کیاکررہے ہیں؟ایسے حالات میں کیس نہیں سن سکتا،جج نے دوسرے ملزمان کے وکلاکو جرح کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے سعیداحمدکے وکیل کوہدایت کی کہ آپ آئندہ سماعت پرجرح کریں،آج چلے جائیں،عدالت کے حکم پرملزم سعید احمد کے و کیل حشمت حبیب عدالت سے روانہ ہو گئے۔