اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر، ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے پر فیصلہ وزیر توانائی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے مؤخر
کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز خبر موصول ہوئی تھی کہ بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔اس اضافے کے تحت تقریباً چار سو ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کیے جائیں گے۔بجلی کےنرخوں میں اضافہ سال17-2016ء اور18-2017 ء کے لیے تجویز کیا گیاتھا۔