جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چار سال میں ڈالر 104 سے نہیں بڑھا، اب 50 دنوں میں ڈالر کا حال دیکھ لیا؟آنے والا وقت کس کا ہے؟ نوازشریف نے معنی خیز انتباہ کردیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ٗ سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال کے باوجود عوام نے جوق درجوق (ن) لیگ کو ووٹ ڈالا اور یہ ایک پیغام ہے کہ آنے والا وقت کس طرح کا آرہا ہے ٗ ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمیں فتح ملی ہے ٗ عوام کے شکر گزار ہیں ٗ بطور وزیر اعظم بہت دیانتداری کے ساتھ فرض ادا کیا ٗ دیکھ لیں چار سال میں ڈالر 104 سے نہیں بڑھا،

اب 50 دنوں میں ڈالر کا حال دیکھ لیا ٗہمارے زمانے میں کوئی مہنگائی نہیں تھی ٗ لوگ خوش تھے،اللہ کے فضل سے یہ سارے حالات بدل جائیں گے ٗمیں شاہد خاقان عباسی غداری کے مقدمہ کا سامنا کررہے ہیں ٗ شہباز شریف قید میں ہیں ٗ سعد رفیق کے ساتھ کیا ہورہاہے سب کو پتہ ہے۔ پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے ضمنی الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں ضمنی انتخاب میں سرفراز کیا ٗہماری توقعات سے بڑھ کر کل ہمیں فتح ملی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت کے پہلے 50 دنوں میں ضمنی الیکشن کا اس طرح کا نتیجہ آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باوجود عوام نے جوق درجوق (ن) لیگ کو ووٹ ڈالا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ضمنی الیکشن میں منتخب ہوئے اور راولپنڈی کی نشست بھی ایسی ہی ہے جیسے ہم نے جیتی ہے ٗباقی سیٹیں (ن) لیگ کی نہیں تھیں ہم نے پی ٹی آئی سے نشستیں جیتی ہیں۔نوازشریف نے کہاکہ یہ ایک پیغام ہے کہ آنے والا وقت کس طرح کا آرہا ہے، ہم سب ملک و ملت کی خیر مانگیں، بطور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب میں نے اور شہبازشریف نے بہت دیانت داری کے ساتھ فرض ادا کیا، یہ ریکارڈ کی بات ہے، دیکھ لیں چار سال میں ڈالر 104 سے نہیں بڑھا، اب 50 دنوں میں ڈالر کا حال دیکھ لیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کے حالات دیکھ لیں،

ہمارے زمانے میں کوئی مہنگائی نہیں تھی اور لوگ خوش تھے، عام اشیاء4 کی قیمتیں مناسب تھیں، غریب مطمئن تھے، آج انہی کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اللہ (ن) لیگ کو کامیابیاں دے رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یکسر سب کچھ بدل گیا، میں جیل میں رہا ٗمجھ پر مقدمے بن رہے ہیں، شہباز شریف جیل میں ہیں نیب کی قید میں ہیں جس طرح مجھ پر اور شہباز شریف پر مقدمے بنائے گئے وہ دنیا جانتی ہے جس طرح ہم پر مقدمے بنائے گئے اس کی تصدیق سب نے کی ہے، سعد رفیق سے جو سلوک ہو رہاہے ،ان کے بارے میں یہی ہے کہ آج نہیں تو کل انہیں پکڑیں گے۔سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ میں اور شاہد خاقان عباسی غداری کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، اللہ کے فضل سے یہ سارے حالات بدل جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…