اسلام آباد ( آن لا ئن ) وفاقی وزیر اطلا عات و نشریا ت فواد چوہدری نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں 2008کے بعد بھرتی ہو نے والے ملا زمین کی تصدیق کیلئے بورڈ کے قیام کی ہدایا ت کر دی ، بورڈ تین ارکا ن پر مشتمل ہو گا جو ایک ما ہ میں رپورٹ پیش کر ئے گا ۔ تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر اطلا عات وا نشریا ت فواد چوہدری نے پا کستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کے ملا زمین کی ڈگریو ں کی تصدیق کیلئے بورڈ بنا نے کی ہدایا ت کر دی 2008کے بعد بھر تی ہو نے
والے ملا زمین کی ڈگریو ں کی تصد یق کی جائیگی۔ ڈگریو ں کی تصدیق کا آغاز سینئر افسران سے ہو گا، اس کے بعد باقی تما م افسران کی ڈگریو ں کی تصدیق کی جائیں گی ۔ڈگریو ں کی تصدیق کا عمل ایک ما ہ میں مکمل کیا جا ئے گا جن کی ڈگریو ں کی تصدیق نہیں ہوگی یا وہ جعلی ہو گی ان سے وصول شدہ تنخواہ واپس لی جا ئیں گی ۔ ڈگریو ں کی تصدیق کے لئے بنایا جانے والے بورڈتین ارکا ن پر مشتمل ہو گا جس میں ایچ ای سی کا نما ئندہ بھی بطور معاون شریک ہو گا۔