’’ ضمنی الیکشن واضح پیغام ہے کہ آنیوالا وقت کیسا آرہا ہے‘‘ اہم سیٹوں پر کامیابی پرنوازشریف بھی میدان میں آگئے ، ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی کچھ بول نہیں پائینگے

15  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد( آن لا ئن ) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن واضح پیغام ہے کہ آنے والا وقت کیسا آرہا ہے، حکومت کے 55 دنوں میں ڈالر اور مہنگائی کی صورتحال سب کے سامنے ہے،پارٹی قیادت پر پابندیوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالا، میں جیل میں رہا، شہباز شریف جیل میں ہیں، خواجہ سعد رفیق صاحب کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے وہ بھی سب کو پتا ہے۔

مجھے اور شاہد خاقان عباسی کو غداری کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ہماری حکومت میں چار سال تک ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا اور ڈالر 104 روپے سے بڑھا نہیں، مہنگائی نہیں تھی اور عوام خوش و مطمئن تھے۔ نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے، پاکستان کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمیں فتح دی۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت کے پہلے 50 دنوں میں ضمنی الیکشن کا اس طرح کا نتیجہ آیا ہے اور الیکشن میں ہم نے پی ٹی آئی کی سیٹیں جیتی ہیں، پارٹی قیادت پر پابندیوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالا، میں جیل میں رہا، شہباز شریف جیل میں ہیں، خواجہ سعد رفیق صاحب کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے وہ بھی سب کو پتا ہے، مجھے اور شاہد خاقان عباسی کو غداری کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ن لیگ کو کامیابیوں سے ہمکنار کررہا ہے، الحمد اللہ ہم نے پی ٹی آئی کی سیٹیں جیتی ہیں، راولپنڈی کی نشست پر بھی ہماری فتح ہی ہوئی ہے، ہماری حکومت میں چار سال تک ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا اور ڈالر 104 روپے سے بڑھا نہیں، مہنگائی نہیں تھی اور عوام خوش و مطمئن تھے، ہم نے جانفشانی کے ساتھ اپنا فرض ادا کیا، لیکن موجودہ حکومت کے 55 دنوں میں ڈالر اور مہنگائی کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن پیغام ہے کہ آنے والا وقت کس طرح کا آرہا ہے، اللہ کے فضل و کرم سے جلد یہ حالات بدل جائیں گے، سب ملک کی خیر کے لیے دعائیں کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…