منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو اپنے ہوم گراؤنڈمیں بدترین شکست ،پی کے 78پشاور میں ہارنے کی وجہ سامنے آگئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت پی ٹی آئی  کو جہاں لاہور کے حلقہ این اے 131 اور حلقہ این اے 124 سے شکست ہوئی وہیں پشاورکے حلقہ پی کے 78 سے بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ پشاور کے حلقہ پی کے 78 میں پاکستان تحریک انصاف کی ناکامی کی وجہ بھی سامنے آگئی۔پشاور کے حلقہ پی کے 78 سے پاکستان تحریک انصاف کے عرفان عبدالسلام اور عوامی نیشنل پارٹی کی ثمرہارون بلور کے مابین مقابلہ ہوا۔ ضمنی انتخاب کے لیے کسی مرکزی رہنما نے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار کے لیے

مہم نہیں چلائی ۔ پارٹی رہنمائوں کی عدم توجہی اور مہم میں عدم دلچسپی کی وجہ سے ہی پارٹی کو اس حلقے میں بھی شکست کا سامنا رہا ۔دوسری جانب شہید ہارون بلور کی اہلیہ ثمر ہارون نے انتخاب میں حصہ لیا۔بلور خاندان کی پہلی خاتون کا انتخابات میں حصہ لینا بھی عوامی نیشنل پارٹی کی جیت کا سبب بنا۔ ثمر ہارون کو ہمدردی کی بنا پرکافی ووٹس ملے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی کچھ خواتین کارکنان نے بھی ثمر ہارون کو ہی ووٹ دیا۔دوسری جانب ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کا مشن جاری رکھیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…