کراچی(سی پی پی ) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ایک جان لیوا مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں، ان کی تازہ میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو ایک جان لیوا بیماری کا سامنا ہے‘مشرف کا روزانہ کی بنیاد پر علاج نہ ہونے سے جان کا خطرہ ہوتا ہے۔
سابق صدر کا علاج برطانیہ کے 2 معروف ہسپتالوں کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔علاج اور تھراپی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر ایک سال جاری رہے گا‘ بیماری ’’امیلوئی ڈوسس‘‘ ایک کم یاب اور خطر ناک مرض ہے جو جسم کے اعضا اور ٹشوز میں امیلوئیڈ نامی ناقص پروٹین کی پیداوار سے لاحق ہوتا ہے‘اعضا اور ٹشوز درست طور پر کام نہیں کر پاتے۔تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کے تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق پرویز مشرف کو’’امیلوئی ڈوسس‘‘ نامی خطرناک بیماری لاحق ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرف کا روزانہ کی بنیاد پر علاج نہ ہونے سے جان کا خطرہ ہوتا ہے، پرویز مشرف دل اور بلڈ پریشر کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کا علاج برطانیہ کے 2 معروف اسپتالوں کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق صدر کا علاج اور تھراپی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر ایک سال جاری رہے گا۔پرویز مشرف کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ سے تصدیق کرائی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق مشرف کو لا حق بیماری ایک جان لیوا بیماری ہے۔ خیال رہے کہ ’’امیلوئی ڈوسس‘‘ ایک کم یاب اور خطر ناک مرض ہے جو جسم کے اعضا اور ٹشوز میں امیلوئیڈ نامی ناقص پروٹین کی پیداوار سے لاحق ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اعضا اور ٹشوز درست طور پر کام نہیں کر پاتے۔