پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کا5نومبر سے 5روزہ دورہ چین،چینی حکومت پاکستانی وزیراعظم کے دورے کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے ،دورے کے دوران کیا کچھ ہوگا؟چونکادینے والے انکشافات

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018 |

بیجنگ(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان5نومبر کو چین کے صنعتی اور تجارتی مرکز شنگھائی میں منعقد ہونے والی بین الاقومی درآمدی نمائش میں شرکت کرینگے،اس نمائش میں وہ مہمان خصوصی ہونگے۔نمائش 10نومبر تک جاری رہے گی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3نومبر کو سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچے گے اور6 نومبر کو وطن واپس آئیں گے، دورے کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی شعبے میں مزید تعاون،سی پیک اور ریلوے سے متعلق منصوبوں پر بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم چین کی دیگر اعلی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور ریلوے وزیر شیخ رشید بھی مختصر وفد میں عمران خان کے ہمراہ ہونگے۔وزیراعظم کی شرکت سے نمائش میں قائم کئے گئے پاکستانی پویلین کو بھی فائدہ پہنچے گا،پاکستان کو نمائش میں خصوصی درجہ دینے سیدونوں ملکوں کے درمیان خیر سگالی کا اظہار ہوتا ہے خاص طور پر جب وزیراعظم بھی اس میں شرکت کر رہے ہوں۔چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کے مطابق نمائش میں قائم کئے گئے پاکستانی پویلین میں پاکستان کی کئی برآمدکنندہ کمپنیاں بھی شریک ہونگی جس سے چین کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن بہتر ہو گا۔پاکستانی وزیراعظم بیجنگ پہنچے کے بعد چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیراعظم لی کھہ چیانگ اور دیگر اعلیٰ سول اور ملٹری حکام سے ملاقاتیں کرینگے اس کے بعد شنگھائی روانہ ہو جائینگے۔چینی حکومت پاکستانی وزیراعظم کے اس دورہ کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے توقع ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان سی پیک کے تناظر میں سماجی اقتصادی شراکت داری کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔دریں اثناء بین الاقوامی درآمدی نمائش پہلی نمائش ہے جس سے کثیر الملکی تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کو زبردست حمایت ملے گی اور اس سے چینی مارکیٹ دنیا کیلئے مزید کھل جائیگی۔ چین کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق جی 20ممالک اور دیگر 50ممالک خطوں س2800 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جن میں 44ترقی پذیر ممالک بھی شامل ہیں۔اس وقت تک 1500سے زیادہ نمائش کنندگان چین پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر1000پہنچے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…