اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی منسٹر کالونی میں منتقل ہو چکے ہیں، ان کے گھر کی حالت انتہائی خراب تھی جس کی وجہ سے انہوں نے اس کی تزئین و آرائش کے لیے چیف کمشنر اسلام کو کہا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس کے بعد چیف کمشنر جودت ایاز نے تزئین و آرائش کا خرچ پورا کرنے کے لیے پیسے محکمہ مال کے پٹواریوں اور
دوسرے افسران کی جیبوں سے نکلوائے، تمام تفصیلات جب وزیراعظم عمران خان کے علم میں آئیں تو انہوں نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے شہر یار آفریدی کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشارت شہزاد معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جنہوں نے اس ضمن میں دو بیانات بھی ریکارڈ کر لیے ہیں۔