اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

نابینا لڑکی کو مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے باوجود نوکری نہ دینے پر چیف جسٹس نے ایسا حکم جاری کردیا کہ آپ بھی انکی تعریف پر مجبور ہو جائینگے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تحریری امتحان پاس کرنے والی نابینا لڑکی کو نوکری دینا ہماری ذمہ داری ہے۔سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں نابینا لڑکی کو مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے باوجود نوکری نہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔سیکرٹری پبلک سروس کمیشن سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ نابینا لڑکی حجاب قدیر نے امتحان پاس کیا لیکن اسے انٹرویو میں فیل کر دیا گیا۔جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا

کہ حجاب قدیر کے معاملے کا جائزہ لے کر اگلے ہفتے رپورٹ پیش کی جائے کیونکہ نابینا لڑکی نے تحریری امتحان پاس کیا ہے تو اسے رکھنا بھی چاہیے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تحریری امتحان کے 100 نمبرز کے بعد انٹرویو کے 100 نمبر کیسے رکھے جاسکتے ہیں؟ انٹرویو کے اتنے نمبرز اس لیے رکھے جاتے ہیں کہ تاکہ اپنے لوگوں کو رکھا جا سکے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایک نابینا لڑکی نے تحریری امتحان پاس کیا ہے اس لیے اب اس کو نوکری دینا بھی ذمہ داری بنتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…