اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر ریلوے اور رہنما ن لیگ سعد رفیق کا ایک پرانا واقف کار سامنے آ گیا جس نے انہیں وہ وقت یاد کروا دیا جب وہ ادھار جوس پیا کرتے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہری کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور اس کے چچا میری دکان کے پاس جوس پیا کرتے تھے لیکن پیسے ادا نہیں کیا کرتے تھے۔شہری کا مزید کہنا تھا کہ جن کے پاس سائیکل نہیں تھی وہ آج ارب پتی ہیں۔
ادھار جوس پینے والے سعد رفیق نے آج پلازے اور نگار سینما بنا لیا ہے۔شہری نے مزید کہا کہ اگر سعد رفیق کے دل میں چور نہیں تھا تو پھر یہ ہائیکورٹ ضمانت کرانے کیوں گیا؟ واضح رہے آج ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔ این اے 131 لاہور کی نشست پر مسلم لیگ ن کے سعد رفیق تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان کے مد مقابل ہیں اور پورے پاکستان کی نظریں اس حلقے پر ہیں ۔