منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کیا واقعی جمائمہ خان کو بھی پیار مل گیا؟ فوٹو گرافرز نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کو بھی بالآخر پیار مل گیا ۔ دی مرر کے مطابق جمائمہ خان کو گزشتہ دنوں برطانیہ میں سابق فٹ بالر جیمی ریڈکے ساتھ ایک ہوٹل میں دیکھا گیا ہے۔ وہ جمعہ کی رات چلترن فائرہاﺅس ہوٹل میں موجود تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو دل دے چکے ہیں۔

اس ملاقات میں بھی انہیں تادیر ایک دوسرے سے رازو نیاز کی باتیں کرتے دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق جمائمہ اور جیمی کی ہوٹل میں موجودگی کی خبر فوٹوگرافرز کو بھی ہو گئی۔وہ دونوں الگ الگ راستوں سے ہوٹل سے باہرنکلے لیکن پارکنگ میں آ کر جمائمہ بھی جیمی ہی کی گاڑی میں بیٹھ گئی جہاں فوٹوگرافرزان کی تصاویر بنانے میں کامیاب ہو گئے جو اب منظرعام پر آ چکی ہے۔اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیمی اپنے ڈرائیور کے ساتھ پیسنجر سیٹ پر بیٹھا ہوتا ہے جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھی جمائمہ خان نے جیمی کی سیٹ کی پشت سے سر ٹکارکھا ہوتا ہے۔ہوٹل کے اندر موجود ایک شخص نے بتایا ہے کہ ”جمائمہ خان اور جیمی کئی گھنٹے ہوٹل میں ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بیٹھے رہے ۔ ہوٹل سے نکلتے ہوئے جمائمہ خان نے خود کو فوٹوگرافرز سے چھپانے کی کوشش کی لیکن جیمی اس ساری صورتحال سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ جبکہ دوسری جانب 44سالہ جمائمہ خان نے کہا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں،میڈیا میں جو خبریں چل رہی  ہیں ان میں کوئی صداقت  نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…