جہلم( آن لائن ) پنڈ دادنخان کے نواحی گاؤں ڈوڈا بپری میں خواتین نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے نواحی گاؤں ڈوڈا پبری میں ضمنی انتخابات کے دوران خواتین نے ووٹ کاسٹ کرنے سے بائیکاٹ کر دیا الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والی خواتین نے یہ الزام عائد کیا کہ ظلم کی انتہا ہے کہ
10محرم الحرام سے ہمار ا پانی بند ہے کسی کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ ہمیں پانی فراہم کروائے ووٹ کی جب باری آتی ہے تو سارے آٹپکتے ہیں اس کے بعد کوئی ہمیں پوچھتا بھی نہیں ہے ۔ ہم صرف اس کو ووٹ دیں گے جو ہمیں پانی فراہم کر ے گا۔ اس موقع پر خواتین نے غریب وال روڈ بند کر کے شدید نعرے بازی اور احتجاج بھی کیا ۔